22 جون 2016 - 18:26
بحرینی شیعہ رہنما کیخلاف آل خلیفہ کی سازش/عالمی اسلامی فورم کی مذمت

عالمی اسلامی فورم کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بحرینی شیعہ رہنما شیخ عیسی قاسم کی شہریت ختم کرنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالمی اسلامی فورم کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بحرینی شیعہ رہنما شیخ عیسی قاسم کی شہریت ختم کرنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

اس بيان ميں كہا گيا كہ آل خليفہ بحريني عوام كے پرامن اور جائز مطالبات كو تسليم كريں اور مسلم امہ كے درميان اتحاد كو موجودہ خطروں اور سازشوں سے بچائيں.

عالمي اسلامي فورم كے بيان كے مطابق، بحريني عوام كي خلاف نئي كاروائي كا حوالہ ديتے ہوئے كہا گيا كہ بحرين كے سينئر شيعہ رہنما شيخ عيسي قاسم سے شہريت ختم كرنے اور ان كي گرفتاري كے اشتعال انگيز اقدام نے انساني حقوق كي دعويداروں كے منافقانہ چہرے كا عكس ظاہر كيا ہے.

اس بيان ميں آيت اللہ شيخ عيسي احمد قاسم كي جانب سے امت مسلمہ كے درميان اتحاد قائم كرنے كيلئے ديرينہ كوششوں پر ان كو سراہا گيا.

گزشتہ پير كے روز بحريني حكومت كي جانب سے ہزاروں كي تعداد ميں عوام كو خطے ميں موجود كشيدگي كو ختم كرنے اور اپنے جائز مطالبات كيلئے احتجاج كرنے پر ان كي قيادت كرنے والے سينئر شعيہ رہنما كي گرفتاري اور ان كي شہريت كو ختم كرنے كا فيصلہ كيا گيا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲